مغربی بنگال بی جے پی نے پولس کے ذریعہ زبردستی ریاستی ہیڈ کوارٹر میں داخل
ہوکر وررکروں پر لاٹھی چارج کیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے شرمناک
قرار دیا ۔پورے واقعہ کو
افسوس ناک بتاتے ہوئے مغربی بنگال بی جے پی کے سیکریٹری
راجیو بنرجی نے کہا کہ بنگال پولس حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ورکر کی
طرح کام کررہی ہے۔یہ بنگال کی تاریخ میں شرمناک دن ہے ۔